پاکستان

پاکستان نے یواےای کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے بندوبست ہونےکو بعد کیا، ذرائع

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونےکو بعد کیا۔

حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں، پاکستان نے ان ادائیگیوں کا بندوبست کر لیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونےکو بعد کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو 2 دوست ممالک سے 5 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی کی یقین دہانی مل چکی ہے۔

حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو مجموعی طور پر یو اے ای کو 3.5 ارب ڈالرز کے تین مخلتف فورم کی ادائیگی ہونا ہے، یورو بانڈ دس سال کی مدت پوری کرنے کے بعد میچور ہوگیا، یورو بانڈ کی ادائیگی اسی ہفتے ہونا ہے، یورو بانڈ کا حجم 1.3ارب ڈالر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker