پاکستان

دھمکی دینے والے یاد رکھیں اسکا درد پورے خطے میں محسوس کیا جائے گا، ایران

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الٹی میٹم مسترد کردیا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران جوابی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا سویلین انفرا اسٹرکچر، بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے والے یاد رکھیں، اس کا درد صرف ایران تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے خطے میں محسوس کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے ٹرمپ کے غیر اخلاقی دھمکی آمیز بیان پر مصیبت میں گھرے امریکی صدر اور ہاری ہوئی امریکی فوج کی بے عزتی محض باتوں، میڈیا کی جنگ اور دماغی ہتھکنڈوں سے ٹھیک نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لفاظی اور پروپیگنڈا امریکا کو ایران سے ملنے والی شکست کی رسوائی مٹا نہیں سکتا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی ایک اور دھمکی دی ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایران کے خلاف گالیوں کا بھی استعمال کیاتھا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے تھا اگر ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا اور ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی ، منگل ایران کے لیے پاور پلانٹ ڈے اور برج ڈے ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو زندگی جہنم بنا دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker