پاکستان
کاغذات کی گمشدگی رپورٹ گھربیٹھےدرج کرائیں، مریم نواز نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کردیا
پنجاب کے شہریوں کو شناختی کارڈ ، پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی رپورٹ کے لیے اب پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا۔
ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی کی رپورٹ گھر بیٹھے درج کرائی جا سکے گی۔
اس کے علاوہ ضروری دستاویزات گم ہونے پر پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
پنجاب پولیس پاکستان ایپ پر اندراج کے بعد گمشدگی ایف آئی آر بھی گھر پر ہی موصول ہو گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہمارا عزم ہے۔ پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایپ کے ذریعے گمشدگی رپورٹ درج کرانے پر وسائل اور وقت دونوں کی بچت ہو گی۔



