پاکستان

ایران سے ایل پی جی کی سپلائی بحال، پاکستان میں قیمتیں کم ہونا شروع

ایران سے ایل پی جی کی سپلائی بحال ہونے کے بعد پاکستان میں گیس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہو گیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کی ایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر علی حیدر کے مطابق جنگ بندی اور نوروز تعطیلات کے اختتام کے بعد ایران سے یومیہ تقریباً 6 ہزار ٹن ایل پی جی کی سپلائی دوبارہ معمول پر آ گئی ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں گیس کی دستیابی بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپلائی بحال ہونے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو تک کمی آ چکی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید 50 روپے فی کلو کمی کی توقع ہے۔

علی حیدر کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو مقرر کی تھی، تاہم بعض عناصر نے قیمت کو بڑھا کر 440 سے 450 روپے فی کلو تک پہنچا دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی ایل پی جی کی تقریباً 65 فیصد ضرورت درآمد کے ذریعے پوری کرتا ہے، جس میں سے 90 فیصد سپلائی ایران سے آتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker