پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، ثالثی کی کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والی ثالثی کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات کا جائزہ لیا اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر تعریف کی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم شہبازشریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم ہاو¿س میں ملاقات کی، جس میں خطے میں امن کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ دونوں رہنماو¿ں نے حالیہ کشیدگی میں اب تک ہونے والی کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی اور امن کو برقرار رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker