پاکستان
پاکستان ریلوے کا صحافیوں کے اہل خانہ کیلیے بڑا ریلیف

پاکستان ریلوے نے صحافیوں کی بیگمات کو سفر پر رعایت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بڑا ریلیف دے دیا۔
اس حوالے سے سی ای او سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلوے کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق صحافیوں کی بیگمات کو سفر پر 50 فیصد کنسیشن ملے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اہل صحافیوں کی بیگمات دس سنگل سفروں تک 50 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گی، چند مخصوص ٹرینوں کے سوا رعایت تمام ٹرینوں اور کلاسز پر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے میں رعایتی پالیسی میں بڑی تبدیلی
مزید بتایا گیا کہ گرین لائن، پاک بزنس اور شاہ حسین ایکسپریس پر رعایت لاگو نہیں ہوگی، رعایت حاصل کرنے کیلیے مطلوبہ دستاویزات پیش کرنا ضروری ہوگا۔



