پاکستان

نائب ایرانی صدر کی امریکا ایران جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے امریکا اوراسرائیل کی جارحیت روکنے کیلئے عبوری جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کو تعریف کی۔

نائب صدر نے اعلان کیاکہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں فعال طور پر اور پوری اتھارٹی کے ساتھ شرکت کرے گا، ان مذاکرات کا ہدف اپنی فوجی کامیابیوں کوسفارتی طور پر مزید تقویت دینا ہوگا۔

محمد رضا عارف نے بتایا کہ امریکا کی دھوکہ دہی والی فطرت کے سبب گہرے شکوک وشبہات باقی رہیں گے۔

ایرانی نائب صدر نےکہا کہ اس وقت ایران میں موجود دیرپا استحکام اور فاتح قوت شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تعلیمات کےسبب ہے اور یہ نظریاتی فریم ورک طاقت کے سرچشمے کو شخصیات تک محدود نہیں رکھتا بلکہ یہ قوم کی امنگوں اور نہ ختم ہونے والے حکمرانی کے نظام میں موجود ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ جنگ کےان 40 دنوں میں ایران نے نہ صرف دشمن کےتخمینے کو غلط ثابت کیا بلکہ قوم کے عزم نے نئے افق کھولے، یہ جنگ نہ صرف فوجی فتح ہے بلکہ اسٹریٹجک حکمت عملیوں میں علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کیلئے فیصلہ کن موڑ ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ بربریت پر اترے غیر مہذب دشمن نے سمجھا تھاکہ ایک اہم لیڈر کے نقصان سے ایک عہد کا خاتمہ ہوجائےگا تاہم قوم کے عزم نے دشمن کوسیاسی اور سکیورٹی محاذوں پر تاریخی شکست دی۔

نائب صدر محمد رضا عارف نےبیان میں ایرانی عوام کے مظاہروں کو سوفٹ پاور قراردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker