پاکستان
لعل شہبازقلندرکے مزار کی نذرانےکی پیٹیاں کھول دی گئیں، 2 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد نکلے
سیہون میں حضرت لعل شہبازقلندرکےمزارکی نذرانےکی پیٹیاں کھول دی گئیں۔

چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف مختیار ابڑو کے مطابق نذرانےکی پیٹیاں 8 ماہ 14 دن بعد کھولی گئیں اور 4 روز تک گنتی جاری رہی۔
انہوں نے بتایاکہ 4 روز کی گنتی کے دوران پٹیوں سے 2 کروڑ 38 لاکھ 78 ہزار 750 روپے نکلے، نذرانے کی پیٹیوں سے سونا اور چاندی بھی بڑی مقدار میں ملی۔
ان کا کہنا تھاکہ غیر ملکی کرنسی بھی نذرانے میں شامل ہے جبکہ سونا چاندی توشہ خانے میں رکھا جائے گا۔
مختیار ابڑو کے مطابق اوقاف حکام کی نگرانی میں گنتی کا عمل مکمل کیا گیا اور رقم بینک میں جمع کرادی گئی۔



