پاکستان
ایرانی مرکزی بینک کےگورنرکی اسحاق ڈار سے ملاقات، باہمی رابطےکی اہمیت اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر عبدالناصر ہمتی نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر عبدالناصر ہمتی کی اسحاق ڈار سے ملاقات اسلام آباد مذاکرات کے موقع پر ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر عبدالناصر ہمتی اور اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران باہمی رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ فریقین نے اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام اقتصادی تعاون اور مشترکہ پیش رفت کے لیے ضروری ہے۔



