پاکستان

ڈیزل گاڑیوں کے کرایہ میں15، پیٹرول گاڑیوں کے کرایہ میں5 فیصد کمی کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد عوام کیلئے اچھی خبرآ گئی ہے ، راولپنڈی میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کامیاب میٹنگ ہوئی، مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے کرائے میں 5 سے 26 فیصد تک کمی کا فیصلہ ہو گیا۔

اجلاس سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسد عباس شیرازی کی صدارت میں ہوا۔ ٹرانسپورٹ یونین اور گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مشاورت کے بعد ڈیزل گاڑیوں کے کرائے میں پندرہ اور پیٹرول گاڑیوں کے کرائے میں پانچ فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں چھبیس فیصد کمی ہوگی۔ فیصلہ ڈیزل کی قیمت میں تین اعشاریہ ایک تین فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں پچیس اعشاریہ نو ایک فیصد کمی پر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker