پاکستان
جہلم میں معمولی رنجش پر دوہرے قتل کی واردات، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

جہلم کے علاقے تھانہ منگلہ کی حدود ڈھوک شمالہ میں معمولی رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور گوہر بلال اپنے بھائی اور چچا کے ہمراہ کھیتوں میں موجود تھا کہ ملزم عامر نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گوہر بلال کا بھائی عبداللہ اور چچا رخسار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ گوہر بلال شدید زخمی ہو گیا۔
لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر اور گوہر بلال کے درمیان دو روز قبل جھگڑا ہوا تھا، جس کی رنجش پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ہے، جبکہ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔



