پاکستان
گلگت بلتستان میں عام انتخابات کا اعلان

گلگت بلتستان میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ، پولنگ 7 جون کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطانق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے، جانچ پڑتال اور اپیلوں کے مراحل بھی طے شدہ تاریخوں کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔
سینیٹ الیکشن ، پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے، جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر عملے کی تربیت اور دیگر انتظامات بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ، انتخابات کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی آنے کا امکان ہے۔



