پاکستانPunjab

داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے راہگیر جاں بحق

لاہور: داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے 40 سالہ راہگیر شاہد شدید زخمی ہو گیا، اسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیفٹی آفیسر اور کرین اسٹاف سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں طاہر، حمزہ، مدثر، امیر معاویہ اور لقمان شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے واقعہ کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker