پاکستان

سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کیلئے جاسوسی کرنیوالے 3 افراد کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: سکیورٹی اداروں نے اہم کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی’ را‘ کے لیے جاسوسی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ’را‘ کے لیے جاسوسی کرنے والے ملزمان کا تعلق نارووال ، بہاولپور اور ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نےاعتراف کیاکہ انہیں سوشل میڈیا ایپس پرخواتین اور رقم کاجھانسہ دیکرحساس معلومات تک رسائی حاصل کی گئی جب کہ ملزمان کو رقوم کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ’را‘ سے منسلک خواتین سے مسلسل رابطے میں تھے، ملزمان کےخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت مقدمہ درج،قانونی کارروائی کےبعد سزائیں سنادی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker