پاکستان

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی بی مائنس ریٹنگ اور مستحکم آؤٹ لک کو برقرار رکھا ہے

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی بی مائنس ریٹنگ اور مستحکم آؤٹ لک کو برقرار رکھا ہے۔

فچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی غیرملکی کرنسی ڈیفالٹ ریٹنگ بی مائنس برقرار ہے اور مستقبل مستحکم ہے۔

فچ کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ اس کے مالیاتی استحکام اور میکرو اکنامک اقدامات میں ہونے والی پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے، جو بڑی حد تک آئی ایم ایف پروگرام کے مطابق ہے اور ملک کی فنڈنگ کی صلاحیت کو تقویت فراہم کر رہی ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ ایک سال میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں جو بہتری آئی ہے، وہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے معاشی اثرات کے خلاف ایک ڈھال فراہم کرتی ہے۔

فچ کے مطابق جنگ بندی کے ثالث کے طور پر پاکستان کا کردار اسے ٹھوس فوائد فراہم کر سکتا ہے، جو بیرونی دباؤ کو جزوی طور پر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

فچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعدپاکستان کو 1.2ارب ڈالر کی قسط ملنےکی توقع ہے، آئی ایم ایف قسط دیگر کثیر جہتی، دوطرفہ مالی تعاون کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی۔

فچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان میں مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 7.9 فیصد رہنےکا تخمینہ ہے، مالی سال 2026میں معاشی شرحِ نمو3.1 فیصد تک پہنچنےکی توقع ہے، مالی سال میں 12.8ارب ڈالربیرونی قرضوں کی ادائیگی جی ڈی پی کے2.9فیصد ہوگی۔

فچ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر مالی سال کے اختتام تک 21.3ارب ڈالر تک آسکتے ہیں۔

فچ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر فروری میں 28.4 ارب ڈالر تھے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.1 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker