پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں تیل کی کھپت کی مستقل نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں تیل کی کھپت کی مستقل نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت خطے میں کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احد چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک موجود تھے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں تیل کے موجودہ ذخائر، مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے۔

وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ بچت کے لیے کفایت شعاری کو برقرار رکھنا ضروری ہے، مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر تیل کی درآمد کا انتظام کیا جا چکا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں تیل کی کھپت کی مستقل نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تیل کی کھپت اور ذخائر کی مستقل نگرانی کی وجہ سے بحران پیدا نہیں ہوا، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جو اقدامات لیے ہیں وہ جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker