پاکستان

ضبط شدہ 400 کلو چاندی چوری کرنےکے الزام میں کسٹمز کے دو اہلکار گرفتار

ضبط شدہ چاندی چوری کرنے کے الزام میں پاکستان کسٹمز کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کوئٹہ سے پاکستان کسٹمز کے دو اہلکار گرفتار کیے گئے ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ملزمان پر چاندی کے بسکٹوں کو سیسے کی اینٹوں سے تبدیل کرنےکا الزام ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ملزمان پر ضبط شدہ 688 کلو گرام چاندی لاہور پہنچانے کی ذمہ داری تھی، ملز مان نے اسٹیٹ ویئر ہاؤس سے 36 ڈبوں میں پیک چاندی اپنی تحویل میں لی اور اسے لاہور پہنچایا جہاں ڈبے کھولنے پر 688 کلو میں سے 400 کلو چاندی جعلی نکلی۔

ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 400 کلو گرام چاندی کی جگہ سیل بند ڈبوں میں سیسہ موجود تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker