Sind
کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ایک اور شخص انتقال کرگیا
کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ریبیز کا شکار ایک اور مریض انتقال کرگیا۔

جناح اسپتال کے حکام کے مطابق متوفی کرامت کو 3 ماہ قبل کتے کے کاٹنے کے بعد ریبیز لاحق ہوگیا تھا ، مریض 8 جنوری کو جناح اسپتال میں داخل ہوا۔
42 سال کا کرامت گلشن معمار کا رہائشی اور پیشے سے پلمبر تھا۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق رواں سال سندھ میں ریبیز سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ریبیز کنٹرول سے متعلق اجلاس میں تمام اضلاع میں 300 ریبیز سینٹرز کو اپ گریڈ اور متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہر 15 کلومیٹر پر ریبیز کے علاج کی سہولت دستیاب ہوگی ۔



