Sindموسم

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، رمضان میں موسم کیسا رہےگا؟

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ معتدل سے ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہفتہ اور اتوار کو درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد بھی رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ رمضان میں شہر کا موسم معتدل رہے گا اور دن کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker