Sind

کراچی میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس بندش کا شیڈول نافذ

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس بندش کا شیڈول نافذ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں صبح 10 تا 12 بجے تک گیس بند کیے جانے کا شیڈول نافذ کردیا گیا ہے اور دن 3 تا 6 بجے بھی گیس بند رہے گی۔

سوئی سدرن ذرائع کا کہنا ہےکہ رات کو گیس 10 بجے سے صبح ساڑھے 5 تک بند ہوگی۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، ایف بی ایریا اور نارتھ ناظم آبادکےمختلف بلاکس میں گیس کی فراہمی معطل رہی، صبح کے اوقات میں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ ملیر،کھوکھراپار،لانڈھی،اورنگی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں گیس کی فراہمی معطل رہی جب کہ گلشن اقبال، ناظم آباد،گارڈن اورلیاقت آباد میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker