سائنس اور ٹیکنالوجی

سست اینڈرائیڈ فون کو تیز کرنے میں مدد فراہم کرنے والی ٹِرک

دنیا بھر میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

گوگل کے اس آپریٹنگ سسٹم میں ایسے متعدد فیچرز اور ٹِرکس موجود ہیں جن کا علم اکثر افراد کو نہیں ہوتا۔

ایسی ہی ایک ٹِرک کے بارے میں جانیں جس سے سست اسمارٹ فون کچھ تیز محسوس ہونے لگے گا۔

ویسے تو نئے اینڈرائیڈ فونز کافی تیزرفتار ہوتے ہیں مگر پرانے یا سستے فونز میں 2 سے 4 جی بی ریم ہوتی ہے جس سے ڈیوائس کی اسپیڈ کئی بار سست محسوس ہوتی ہے۔

اس کا ایک حل فون کے انیمیشن اسکیل کو بدلنا ہے جس سے فون حقیقت میں تو تیزرفتار نہیں ہوجائے گا مگر ایسا محسوس ضرور ہوگا۔

اس کے لیے پہلے ڈویلپر موڈ کو ان ایبل کرنا ہوگا۔

ڈویلپر موڈ ان ایبل کرنے کے لیے فون کی سیٹنگز میں اباؤٹ فون (about phone) میں جاکر وہاں فون بلڈ نمبر (build number) پر 7 بار کلک کریں جس کے بعد لکھا آئے گا کہ آپ ڈویلپر بن گئے ہیں۔

ڈویلپر موڈ ان ایبل ہونے کے بعد سیٹنگز میں سسٹم اور پھر ڈویلپر آپشنز میں جائیں۔

وہاں نیچے اسکرول کرنے پر ونڈوز انیمیشن اسکیل، Transition انیمیشن اسکیل اور Animator duration اسکیل کے آپشن نظر آئیں گے۔

اس انیمیشن اسپیڈ کو 0.5x سیٹ کردیں جس سے فون زیادہ تیز رفتار محسوس ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker