کھیلکرکٹ

پاک بنگلہ دیش تیسرا ون ڈے: متنازع ریویو پر پی سی بی کا احتجاج، شکایت درج کروا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں متنازع ڈی آر ایس ریویو کے معاملے پر باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے آخری اوور میں بنگلا دیش ٹیم کے ریویو پر امپائر کے خلاف میچ ریفری نعیم الراشد کو شکایت کی۔

آخری اوور کی پانچویں گیند امپائر نے رشاد حسین کی گیند وائیڈ قرار دی، بنگلا دیش کے کپتان نے ٹی وی اسکرین پر ری پلے چلنے کے بعد ریویو لیا۔

ریویو کے وقت پاکستان کو دو گیندوں پر 12 رنز درکار تھے، ری ویو میں امپائر کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 1 گیند پر 12 رنز درکار ہوگئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے مؤقف اپنایا کہ اسکرین پر ری پلے چلنے کے بعد ری ویو نہیں لیا جاسکتا مگر امپائر نے ریویو لیا، شکایت میں پاکستان نے میچ ریفری کو غلطی کی نشان دہی کرائی۔

پی سی بی کی جانب سے ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ میچ ریفری سے کیا کارروائی چاہتے ہیں، تاہم ذرائع کے مطابق بورڈ کم از کم اس معاملے میں باضابطہ وضاحت یا غلطی کے اعتراف کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

اس سے قبل دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو اس وقت رن آؤٹ قرار دیا گیا تھا جب وہ گیند واپس کرنے کے لیے کریز سے باہر آئے تھے، جس پر ان کا بنگلا دیشی آل راؤنڈر مہدی حسن سے تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker