موسم

کراچی میں جمعرات کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعرات کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے جب کہ جمعرات کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر کے درجہ حرارت کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ پچھلے24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 13.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے، شمال مشرق سے ہوائیں 4کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker