موسم

پشاور: حالیہ شدید برفباری میں پھنسے 3 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

پشاور: حالیہ شدید برفباری کے دوران ریسکیو اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے برف میں پھنسے 3010 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 3 روز میں برف میں پھنسی 942 گاڑیوں کو نکال کر ٹریفک بحال کردیا ہے جب کہ وہاں سیکڑوں متاثرہ افراد کو موقع پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 60 اہم سڑکیں اور شاہراہیں ہیوی مشینری کے ذریعے کلیئر کی گئیں اور اس ریسکیو آپریشن میں 535 اہلکاروں اور 190 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق برفباری سے متاثرہ اضلاع میں 32 عارضی ریسکیو پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker