موسم

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی بری طرح متاثر

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

کوئٹہ میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا جب کہ چمن، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث سیب، خوبانی، چیری، بادام، انجیر، آلوچے اور انار کے باغات کو نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ ہرنائی، چمن، قلات، سوراب اور دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں۔

ادھر تحصیل گلستان میں مسافر وین اور ٹرک پانی میں بہہ گیا جس پر 12افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، ہرنائی میں ریلے میں پھنسی گاڑی میں سوار افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی جب کہ 6 ٹرک بھی سیلابی ندی میں پھنس گئے۔

بولان اور باجوڑ میں آسمانی بجلی اور مکان کی چھت گرنے سے خواتین بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی، بھکر میں بارش سے کمرے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور بچہ زخمی ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker