موسم
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے وادی کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کی توقع ہے ۔
اس دوران اسلام آباد، پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی،ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں آج ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔



