World

طالبان رجیم میں امدادی سامان کی لوٹ مار، 293 ملین ڈالرز دہشتگرد نیٹ ورکس کے ہاتھ لگ گئے، افغان جریدہ

افغانستان میں طالبان رجیم پر امدادی سامان کی لوٹ مارکا الزام عائد کیا گیا ہے۔

افغان جریدےکی رپورٹ کے مطابق قندوز میں افغان طالبان نے ضرورت مندوں کےلیے آنے والی امداد کا نصف حصہ خود رکھ لیا۔

سعودی کنگ سلمان ہیومینی ٹیرین ایڈ نےامدادی پیکجز فراہم کیےتھے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل فارافغانستان ری کنسٹرکشن کی رپورٹ میں کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے، امدادی سرگرمیوں میں مداخلت کے 150واقعات میں سے 95 فیصدطالبان رجیم نےکیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ افغان طالبان رجیم امدادی سامان من پسند افرادمیں تقسیم کرتی ہے، افغان عوام کے لیےبین الاقوامی امداد2025 میں10.72 ارب ڈالرتک پہنچی اور امداد میں سب سے زیادہ 3.83 ارب ڈالر امریکا نے فراہم کیے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 293 ملین ڈالرز دہشتگرد نیٹ ورکس کے ہاتھ لگ چکےہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker