World
امریکی یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی بیٹی کو برطرف کر دیا
امریکا کی ایموری یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اردشیر لاریجانی امریکا کی ایموری یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول میں ملازمت کررہی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق فاطمہ اردشیر لاریجانی ایموری یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ہیماٹولوجی اور میڈیکل آنکولوجی پڑھا رہی تھیں۔
ایموری یونیورسٹی کے ون شپ کینسر انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی کہ وہ اب ادارے کی ملازم نہیں رہیں تاہم مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ایوان نمائندگان کے رکن ارل کارٹر نے یونیورسٹی حکام کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ فاطمہ لاریجانی کو برطرف کیا جائے اور ان کا میڈیکل لائسنس بھی منسوخ کیا جائے۔



