World

چھٹیاں گزارنے جاپان جانیوالی آسٹریلوی سیاح چیئرلفٹ میں پھنس کر جان کی بازی ہار گئی

جاپان میں چھٹیاں گزارنے کیلئے جانیوالی آسٹریلوی سیاح چیئرلفٹ میں پھنس کر ہلاک ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ وسطی جاپان کے ایک مشہور مقام ہاکوبا ویلی میں سوگائیک ماؤنٹین ریزورٹ میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 22 سالہ آسٹریلوی سیاح اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے جاپان آئی تھی جہاں اس کا بیگ پیک چیئر لفٹ میں پھنس گیا اور وہ ہوا میں لٹک کر رہ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی سیاں کو اسی دوران دل کا دورہ بھی پڑا، تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیاح کو ریسکیو کیا گیا اور اسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

مزید براں آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ اور تجارت نے بھی سیاح کے ہلاک ہونے تصدیق کی ہے۔

واضح رہے ہلاک ہونے والی سیاح سنو بورڈر (برف پر اسکیٹنگ) کھیل سے وابستہ تھی اور جاپان برفباری کی وجہ سے برف کے کھیلوں کے مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جو ہر موسم سرما میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker