World

اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ

ویانا: عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کے نشانہ بننے یا نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آئی اے ای اے کا ہنگامی اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوا جہاں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس سےخطاب کرتےہوئے سربراہ آئی اےای اے رافیل گراسی نے کہا کہ اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی نیوکلیئراتھارٹی سےرابطےکی کوششیں جاری ہیں تاہم کوئی جواب نہیں ملاہے، امیدہےایران کےساتھ بات چیت کا چینل جلد ازجلد قائم ہوجائے۔

رافیل گراسی نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ تمام ملٹری آپریشنز میں انتہائی تحمل سےکام لیاجائے۔

عالمی جوہری ادارے میں ایرانی نمائندے سے سوال کیا گیا کہ ایران میں کونسی جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا؟ اس پر ایرانی نمائندےنے جواب دیا کہ ایران میں جوہری تنصیب نطنز پر حملہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker