World

بھارت: اسکول بس کا فرش ٹوٹنے سے ایک طالب علم گر کر ہلاک

بھارت میں اسکول بس کا فرش ٹوٹنے سے ایک طالبہ گر کر جان کی بازی ہارگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہرآگرہ میں پیش آیا جہاں ایک اسکول کی خستہ حال بس کی وجہ سے 7 سالہ طالبہ موت کے منہ میں چلی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ اتمد پور تھانہ علاقے میں اس وقت رونما ہوا جب بس کے فرش کا ایک حصہ اچانک راستے میں نکل کر گر گیا۔

پولیس کے مطابق بس کا فرش ٹوٹنے سے پہلی جماعت کی 7 سالہ طالبہ نینا سڑک پر گر گئی اور بس کے پچھلے پہیوں کی زد میں آ گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جیسے ہی نینا گری تو بس میں سوار طالب علموں نے شور مچا دیا جس کے بعد بس کو روک دیا گیا تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ طالب علم کے خاندان کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ تباہ شدہ فرش کے بارے میں پہلے بھی شکایت کی گئی تھی جسے بار ہا نظر انداز کیا گیا۔

پولیس نے مجرمانہ غفلت کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے منیجر اروند یادیو اور ڈرائیور چندر پرکاش کو گرفتار کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker