World

روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی، یورپی رہنماؤں کی امریکا پر کڑی تنقید

روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی کے بعد امریکا کو یورپی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے روس کو جنگ کیلئے مزید مالی وسائل مل سکتے ہیں لہٰذا روس پر دباؤ برقرار رکھنا ضروری ہے، فرانس اور یوکرینی صدر نے بھی امریکی فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

ادھر جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلہ غلط ہے، جرمن چانسلر نے ایران کے خلاف جنگ پر امریکی صدرٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے پاس خلیج فارس میں جنگ ختم کرنے کی واضح حکمت عملی نہیں ہے، ایران جنگ نے جرمنی کی توانائی کی قیمتوں پر شدید اثر ڈالا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا بیان
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ‏امریکانےکئی ماہ تک بھارت کو روس سے تیل نہ خریدنے پرمجبورکیا مگر 2 ہفتوں کی جنگ کے بعدامریکا دنیا سے اسی روسی تیل خریدنے کی بھیک مانگ رہا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ یورپ کوخام خیالی تھی کہ اسے روس کے خلاف امریکی حمایت مل جائےگی، یہ افسوسناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker