World
امریکی فوج آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کب شروع کریگی؟
امریکی سینٹرل کمانڈ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے مطابق آج سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پا کستانی وقت کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج شام 7 بجے سے شروع ہوگی۔
سینٹ کام کے مطابق ناکہ بندی کا عارضی نفاذ جہازوں کی ایرانی پورٹس میں آمدورفت اور خلیج عرب وخلیج عمان میں ایرانی پورٹس سے آنے جانے والے جہازوں پربھی ہوگا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب پہنچنے والے فوجی جہازوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، ان فوجی جہازوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، آبنائے ہرمز مکمل کنٹرول اور پاسداران بحریہ کی اسمارٹ مینجمنٹ میں ہے۔
دوسری جانب ایران نے پاسداران کی بحریہ کی جانب سے امریکی جہاز کو آبنائے ہرمز سے واپس مڑنے کی وارننگ کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔



