World

ایران اسرائیل جنگ پر خاموشی، مودی کو ملک کے اندر شدید تنقید کا سامنا

ایران کی اسرائیل اور امریکا سے جنگ پر خاموشی اختیار کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کے اندر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق ایران امریکا اسرائیل جنگ میں پاکستان اس بحران میں ایک کلیدی فریق کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایک بڑی جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بطور ثالث کردار پر بھارتی اپوزیشن نے شدید ردِعمل اور غصے کا اظہار کیا۔

کانگریس لیڈر ششی تھرور نے کہا کہ پاکستان سفارتی طور پر بھارت سے کہیں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق بی جے پی کے حامی حلقوں میں اسرائیل کی مقبولیت کی وجہ اس کا اسلام دشمن تشخص ہے۔

بھارتی میڈیا پر بھی تجزیہ کاروں کی جانب سے غلط خارجہ پالیسی اقدامات پر نریندر مودی اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker