World

ایکس اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے نریندر مودی کو ان پڑھ اور احمق قرار دے دیا

ایکس کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک (Grok) نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ان پڑھ اور احمق قرار دے دیا۔

ایکس پر ایک صارف کی جانب سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس رہنما راہول گاندھی اور بھارتی لوک سبھا (ایوان زیریں) کے اسپیکر موجود تھے۔

صارف کی جانب سے ایکس کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک کو ٹیگ کرکے کہا گیا کہ اس تصویر میں سے ان پڑھ شخص کو ہٹادو۔ جواب میں گروک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹادیا۔

اسی طرح اسی پوسٹ میں ایک اور صارف نے گروک سے فرمائش کی کہ تصویر میں سے احمق شخص کو ہٹادو۔ اس بار بھی گروک نے مودی کو ہٹا کر تصویر پیش کردی۔

گروک کی جانب سے نریندر مودی کو ان پڑھ اور احمق قرار دینے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور صارفین اس پر جہاں دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں وہیں مودی کے حامی ایکس سے ناراض بھی دکھائی دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker