کوئٹہ: کابلی گاڑیوں، کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری

کوئٹہ: کابلی گاڑیوں، کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری
🔶ایس پی ٹریفک پولیس شبانہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں غیر قانونی کابلی گاڑیوں، کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹس اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ یہ اقدامات پولیس کے تعاون سے قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
🔶 ایس پی شبانہ نے تمام ڈرائیورز، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قوانین صرف قانونی تقاضہ نہیں بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ اور معاشرتی نظم و ضبط کے لیے ضروری ہیں۔
🔶 انہوں نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور حدِ رفتار کی پابندی کریں۔ اس کے علاوہ دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ترک کریں، گاڑیوں کی پارکنگ دانشمندی سے کریں تاکہ ٹریفک میں رکاوٹ نہ ہو اور ٹریفک سگنلز سمیت پیدل چلنے والوں کے حقِ عبور کا احترام کریں۔
🔶 ایس پی شبانہ نے واضح کیا کہ خاص طور پر کابلی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
🔶 ان کا کہنا تھا، "عدل قائم رہے، چاہے آسمان کیوں نہ گر پڑے۔” یہ پیغام کوئٹہ ٹریفک پولیس کی جانب سے عوامی سلامتی کے مفاد میں جاری کیا گیا ہے۔



