بلوچستان
ہنہ اوڑک کے رہائشیوں نے شہریوں کا داخلہ بند کردیا

ہنہ اوڑک کے رہائشیوں نے کوئٹہ کے شہریوں کا داخلہ بند کردیا
کوئٹہ کے شہریوں کے لیے ہنہ جھیل اور ہنہ اوڑک کا راستہ ایک بار پھر مقامی قبائلیوں نے بند کر دیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق شہر سے آنے والے نوجوان موٹر سائیکل پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرتے ہیں، جس کے باعث کئی مقامی بچے زخمی ہو چکے ہیں۔
احتجاجاً قبائلیوں نے ٹائر جلا کر کوئٹہ-ہنہ روڈ بند کر دی۔
مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ انتظامیہ ون ویلنگ اور لاپرواہ ڈرائیونگ روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔



