پاکستان

موبائل صارفین کے لئے اچھی خبر

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھاری ٹیکسوں میں کمی کی حمایت کی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں موبائل فون سستے ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے بیرونِ ملک سے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر عائد بھاری ٹیکسوں میں کمی کی حمایت کری گئیہے، جس کے بعد 2026 ءمیں پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی توقع ہے، اس ضمن میں پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس پالیسی کے باعث عوام کی بڑی تعداد جدید سمارٹ فونز خریدنے سے محروم ہے، اس صورتحال پر عوامی تشویش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
حکومت کو ارسال سفارشات میں ادارے نے کہا ہے کہ موبائل فونز اب محض لگژری نہیں رہے بلکہ تعلیم، کاروبار، ڈیجیٹل بینکنگ اور آن لائن روزگار کے لیے ایک بنیادی ضرورت بن چکے ہیں، ایسے میں درآمدی موبائل فونز پر بھاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز نے عام صارف کے لیے جدید ٹیکنالوجی تک رسائی مشکل بنا دی ہے، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی وطن واپسی پر اپنے استعمال کے لیے موبائل فون لانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ٹی اے کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ زیادہ ٹیکسوں کے باعث ایئرپورٹس پر فون رجسٹریشن ایک مہنگا مرحلہ بن چکا ہے، جس پر اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بارہا شکایات موصول ہوئی ہیں، اگر ٹیکسوں میں مناسب کمی کی جائے تو نا صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ موبائل فونز کی قانونی درآمد میں بھی اضافہ ہو گا، امید ہے وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ یا 2026 کی پالیسی میں موبائل فونز پر عائد ٹیکسوں پر نظرثانی کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker