پاکستان

معرکہ حق کے بعد اتنے جہازوں کے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے: وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے جہاز ٹیسٹ ہوگئے ،معرکہ حق کے بعد ہمیں اتنے آرڈرمل رہے ہیں کہ 6 ماہ بعد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا کہ مودی کو پھینٹی پڑی، نریندر مودی کی نہ ملک اور نہ بیرون ملک عزت رہی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 2025 میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد اتنے جہازوں کے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

اب بھی بھارت نے جارحیت کی تو ویسے ہی جواب دیا جائے گا: خواجہ آصف
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت نے امریکا کو اپروچ کیا، چین سے بھی رابطہ کیا تھا، اب بھی بھارت نے جارحیت کی تو ویسے ہی جواب دیا جائے گا، مئی 2025 کی جنگ کے بعد بھارت کا اعتماد تباہ ہوگیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی فوج کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے ، ہوسکتا ہے کہ آگے پاکستان کو آئی ایم ایف کی ضرورت بھی نہ پڑے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker