بلوچستان
خضدار: زاوہ کے مقام پر ڈاکوؤں کی بڑی واردات، متعدد مسافر کوچز لٹ گئیں

خضدار: زاوہ کے مقام پر ڈاکوؤں کی بڑی واردات، متعدد مسافر کوچز لٹ گئیں
کراچی قومی شاہراہ پر خضدار کے علاقے زاوہ کے مقام پر مسلح ڈاکوؤں نے بیس سے زائد مسافر کوچز کو روک کر لوٹ لیا۔ اچانک واردات کے باعث مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران سیکیورٹی ادارے بروقت کارروائی نہ کر سکے، جبکہ تاحال کسی بھی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واقعے کے بعد عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور شہریوں نے قومی شاہراہوں پر مؤثر اور مستقل سیکیورٹی انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ زاوہ کے مقام پر اس سے قبل بھی اس نوعیت کی متعدد وارداتیں پیش آ چکی ہیں، تاہم مؤثر اقدامات نہ کیے جا سکے۔



