پاکستان
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

ملکی زرمبادلہ ذخائر کی 2 جنوری 2026کو ختم ہونےوالےکاروباری ہفتے کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر21ارب 19کروڑ24لاکھ ڈالرز ہوگئےہیں ۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 کروڑ10 لاکھ ڈالرز اضافے سے 16ارب5کروڑ57لاکھ ڈالر رہے۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب 13کروڑ67لاکھ ڈالرز ہو گئے۔



