پاکستان

پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنیوالے ایل وائی 80 میزائل کا تجربہ

پاکستان نیوی نے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیوی زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ تجربے کے دوران ایل وائی 80 میزائل نے طویل فاصلے پر فضائی ہدف کو کامیابی سے تباہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کامیاب تجربے کا معائنہ کیا ، یہ تجربہ پاک بحریہ کے ایئرڈیفنس سسٹم کی صلاحیت کا عکاس ہے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نےایل وائی80 میزائل کےکامیاب تجربے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دفاعی میدان میں فیلڈمارشل عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں ایک اورکامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ زمین سے فضا تک مارکرنے والےمیزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی شعبےمیں اہم سنگ میل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker