بلوچستان
مستونگ، لک پاس اور بائی پاس پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ایف سی بلوچستان کی سخت کارروائی

مستونگ، لک پاس اور بائی پاس پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ایف سی بلوچستان کی سخت کارروائی
مستونگ، لک پاس اور بائی پاس کے مختلف علاقوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان نے بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، جن میں متعدد گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔
ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچتا ہے، اس لیے ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جا رہی ہے۔



