انٹرنیشنل

صدر ٹرمپ ایران کیخلاف فوجی طاقت کے استعمال سےگریز نہیں کریں گے: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے معاملے پر ضرورت پڑنے پر فوجی طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔

فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ سفارتکاری کو اولین ترجیح دیتے رہے ہیں، تاہم اگر وہ ضروری سمجھیں تو فوجی طاقت کے استعمال سے نہیں ہچکچائیں گے اور اس حقیقت سے ایرانی حکومت بخوبی آگاہ ہے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ آئندہ کیا قدم اٹھائیں گے، اس کا علم صرف انہیں ہی ہے۔

کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران کی عوامی اور نجی سطح پر دی جانے والی پیغامات میں واضح تضاد پایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت عوامی طور پر کچھ اور مؤقف اختیار کرتی ہے، جبکہ نجی طور پر امریکا اور ٹرمپ انتظامیہ کو مختلف پیغامات بھیج رہی ہے۔

تاہم وائٹ ہاؤس ترجمان نے ان نجی بات چیت کی نوعیت کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker