ایران سے پھنسے پاکستانی طلبہ و زائرین کی وطن واپسی کا عمل جاری

گوادر، ایران میں موجود پاکستانی طلبہ اور زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کے مطابق آج ایران سے 51 طلبہ وطالبات پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ اب تک 125 سے زائد طلبہ گبدریمدان بارڈر کے راستے وطن پہنچ چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وطن واپس آنے والے طلبہ کے لئے کھانے پینے، رہائش اورسفرکی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ان کا سفرآسان اورمحفوظ ہو۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے مشترکہ طور پرطلبہ کی واپسی اوران کی سہولت کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔
پینٹا گون نے صدر ٹرمپ کو ایران پر حملوں کا منصوبہ پیش کردیا
طالب علموں کی حفاظت اورآرام دہ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اورضلعی انتظامیہ کی طرف سے مستقل رابطہ رکھا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن ہو۔
ایران میں موجود دیگر پاکستانی شہری بھی مرحلہ وار وطن واپس لائے جا رہے ہیں اورانتظامیہ کے مطابق واپسی کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے گا۔



