پاکستان

انٹرنیٹ بندش سے متعلق خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں، پی ٹی اے

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق کل انٹرنیٹ سروسز بند نہیں ہوں گی، انٹرنیٹ بندش سے متعلق خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔

بیان کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال ہیں، سب میرین کیبل کی معمول کی مرمت جاری ہے،سروس متاثر نہیں ہوگی، بلا تعطل انٹرنیٹ کیلئے نیٹ ورکس کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

قبل ازیں یہ خبر آئی تھی کہ ملک میں صارفین کیلئےانٹرنیٹ سروسز میں تعطل کا امکان ہے۔ بین الاقوامی سب میرین کیبل کی معمول کی مرمت کے پیش نظر ٹیلی کام کمپنی نے صارفین کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے پیشگی آگاہ کردیا۔

حکام کے مطابق سب میرین کیبل کی معمول کی مرمت دن 2 بجے شروع ہوگی جو 8 گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہے، سب میرین کیبل کی مرمت چندگھنٹوں کیلئے معمول کی سرگرمی ہے، مرمتی کام کے دوران صارفین کی سروسز متاثر بھی ہوسکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker