انٹرنیشنل

امریکا ایران کشیدگی: قطر کے العدید ائیربیس سے امریکی فوجیوں کا انخلا

ایران سے کشیدگی اور ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی فوجی اہلکاروں نے قطر کے العدید ائیر بیس سے انخلا شروع کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق خطے کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر امریکی صدر نے مشرقی وسطیٰ میں فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد امریکی فوجیوں کو قطر کے العدید ائیربیس سے نکلنے کی ہدایت کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ہدایت کے بعد فوجیوں نے قطر کے ائیربیس سے انخلا شروع کردیا جبکہ برطانیہ نے بھی قطر کے امریکی فوجی اڈے سے اپنا عملہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق قطر کا العدید ائیر بیس مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جہاں 10ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے خبردار کیا ہےکہ امریکا نے حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائےگا۔

خبر رساں ادارے سےگفتگو کرتے ہوئے سینئر ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادی ممالک کو پیغام دے دیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ واشنگٹن کو ایران پر حملے سے روکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker