بلوچستان

خاران شہر میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ اور بینکوں کو نقصان

خاران شہر میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ اور بینکوں کو نقصان:
خاران شہر میں مسلح افراد نے بڑی تعداد میں داخل ہو کر پولیس تھانے پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے تھانے کو اپنے قبضے میں لے کر ریکارڈ نذرِ آتش کر دیا اور وہاں موجود قیدیوں کو رہا کرا لیا۔
واقعے کے دوران حملہ آوروں کی جانب سے سرکاری اور نجی (پرائیویٹ) بینکوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔
سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے باعث پورے شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے بعد مسلح افراد علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس افسوسناک واقعے کے بارے میں کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker