انٹرنیشنل
ٹیرف کی دھمکیاں مسترد ، گرین لینڈ کیساتھ کھڑے ہیں ، یورپی ممالک کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب

یورپی ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، ناروے، سویڈن اور برطانیہ نے صدر ٹرمپ کی ٹیرف کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا۔
گرین لینڈ کے معاملے پر یورپی ممالک نے مشترکا بیان میں کہا کہ ڈنمارک کی حکومت اور گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈنمارک میں فوجی مشقیں کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں۔
امریکہ کا گرین لینڈ معاملہ پرساتھ نہ دینے والے ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد
یورپی ممالک نے کہا کہ ہم متحد رہیں گے، اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، ٹیرف کی دھمکیاں ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
دوسری جانب بلومبرگ کے مطابق یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر عملدرآمد روکنے پر غور شروع کر دیا ہے۔



