بلوچستان
وڈھ : ٹریفک حادثے میں 3 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

وڈھ کے علاقے دراکھالہ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق۔ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کوچ کار سے ٹکراکر بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ متعدد افراد شدید زخمی ہیں جن کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔



